تاثیر9 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 9 نومبر: رنبیر کپور کی اداکاری سے سجی فلم ’رامائن: حصہ اول‘ باکس آفس پر مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ریلیز کے محض چار دنوں کے اندر فلم دنیا بھر میں 500 کروڑ روپے کی کمائی کے قریب پہنچ گئی ہے۔
نتیش تیواری کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی ناظرین کی جانب سے اچھا ردعمل مل رہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ فلم میں یش کی موجودگی کا اثر کنڑ زبان بولنے والے علاقوں میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔

