تاثیر23 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 23 نومبر: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ کا آج یہاں راشٹرپتی بھون میں شاندار رسمی استقبال کیا گیا۔راشٹرپتی بھون پہنچنے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر بالیندر شاہ نے راشٹرپتی بھون کے احاطے میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ وزیر اعظم مودی بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے۔
تقریب کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے اپنے اپنے ملک کے وفود کے ارکان سے ملاقات کی۔ اس دوران شاہ نے راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔
بالیندر شاہ اپنے پہلے دورہ ہند پر اتوار کو نئی دہلی پہنچے تھے۔ دونوں ممالک اپنے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور توانائی، رابطہ کاری، ریلوے، بنیادی ڈھانچے، ٹیکنالوجی، انسانی وسائل کی ترقی اور موسمیاتی تبدیلی جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے کئی اہم معاہدوں کی تیاری کر رہے ہیں۔

