مدھیہ پردیش کے انوپ پور میں تیز رفتار بولیرو ٹرک سے ٹکرائی، فوجی جوان سمیت تین افراد ہلاک

تاثیر23 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

انوپ پور، 23 نومبر: مدھیہ پردیش کے ضلع انوپ پور میں شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے چھٹی لے کر گھر واپس آنے والے فوجی جوان اور اس کے سگے بھائی سمیت تین افراد سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ پیر کی علی الصبح تیز رفتار بولیرو چھولہا گاؤں کے قریب سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے پیچھے سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں بولیرو کا مالک بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے، جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔
یہ حادثہ پیر کی صبح تقریباً 4 بجے ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقے میں چھولہا گاؤں کے قریب پیش آیا۔ بولیرو کی رفتار تیز ہونے کے باعث وہ سڑک کنارے کھڑے ٹرک میں پیچھے سے جا گھسی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی میں سوار تین افراد کی جان چلی گئی۔