تاثیر23 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 23 نومبر: نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماؤں نے پیر کے روز لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ان کی سالگرہ پر دلی مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
نائب صدرجمہوریہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پارلیمانی جمہوریت کو مضبوط بنانے، پارلیمانی اداروں کے وقار کو برقرار رکھنے اور لوک سبھا کی کارروائی کو مؤثر انداز میں چلانے میں اوم برلا کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ خدا انہیں اچھی صحت، خوشیاں اور ملک کی خدمت میں مسلسل کامیابیاں عطا فرمائے۔ ساتھ ہی انہوں نے اوم برلا کی درازی عمر اور خوش حال زندگی کی تمنا بھی کی۔

