نئے گانے کے ساتھ چھایا شاہ رخ اور کرینہ کی فلم ’کنگ‘ کا سرور

تاثیر24 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ممبئی، 24 نومبر : سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’کنگ‘ کے حوالے سے شائقین کا جوش و خروش بڑھتا جا رہا ہے۔ کرسمس کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم کا پہلا گانا ’تو مل جائے تو‘ پہلے ہی موسیقی کے شائقین میں مقبول ہو چکا ہے۔
اب فلم کے دوسرے گانے کو لے کر بھی کافی چرچا ہو رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فلم کا اگلا گانا ’ڈیڈی کول‘ 25 نومبر کو ریلیز کیا جا سکتا ہے۔ اس گانے میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکارہ کرینہ کپور بھی نظر آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق فلم سے وابستہ ایک شخص نے بتایا کہ دوسرے گانے کے لیے فی الحال ’ڈیڈی کول‘ اور ’کنگ‘ کے ٹائٹل ٹریک کے درمیان غور کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ گانے کو 25 نومبر کو ہی ریلیز کرنے کی تیاریاں ہیں۔ یہ ہندی اور انگریزی زبان کے امتزاج والا ایک ڈانس نمبر ہوگا، جس میں شاہ رخ اور کرینہ کی جوڑی دکھائی دے گی۔ موسیقار سچن -جگر نے اس گانے کی دھن تیار کی ہے۔
فلم کے مزید دو گانے بھی ریلیز کیے جائیں گے، جس کے بعد 14 دسمبر کو فلم کا ٹریلر شائقین کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے۔