کہلگاؤں میں نئے آر پی ایف پوسٹ کا افتتاح، ریلوے سیکیورٹی نظام مزید مضبوط ہوگا: ائی جی

تاثیر27 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور۔ ریلوے سیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے مشرقی ریلوے کے مالدہ ڈویژن کی جانب سے کہلگاؤ ں میں ایک نئی ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) پوسٹ قائم کی گئی ہے۔ نو قائم شدہ آر پی ایف پوسٹ کا افتتاح جناب امیہ نندن سنہا، انسپکٹر جنرل کم پرنسپل چیف سیکیورٹی کمشنر (IG-cum-PCSC)، مشرقی ریلوے نے کیا۔ یہ اقدام جناب منیش کمار گپتا، ڈویژنل ریلوے منیجر (ڈی آر ایم)، مالدہ کی رہنمائی میں اٹھایا گیا۔ افتتاحی تقریب میں جناب امریندر کمار موریہ، ایڈیشنل ڈویژنل ریلوے منیجر (اے ڈی آر ایم)، مالدہ سمیت دیگر سینئر ریلوے افسران بھی موجود تھے۔
​نئی آر پی ایف پوسٹ کا قیام ریلوے کے سیکیورٹی ڈھانچے کو مستحکم کرنے، بہتر حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے اور ریلوے پروٹیکشن فورس کی کارکردگی و فوری ردعمل کی صلاحیت کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مالدہ ڈویژن اپنے دائرہ اختیار میں ریلوے کے سیکیورٹی ڈھانچے کو مسلسل مضبوط کرنے اور مسافروں کے لیے محفوظ، باحفاظت اور آرام دہ سفری ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔