سون پور میلے میں غیر ملکی سیاح بہار کی لوک ثقافت کے دیوانے، فنکاروں کے ساتھ لی سیلفی

تاثیر27 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سون پور، 27 نومبر: عالمی شہرت یافتہ ہری ہر علاقہ سون پور میلے میں بہار کی تہذیب و ثقافت کی جھلک غیر ملکی سیاحوں کو بھی خوب لبھا رہی ہے۔ میلے میں پہنچنے والے غیر ملکی مہمانوں نے بہار حکومت اور ضلع انتظامیہ کی جانب سے قائم مرکزی ثقافتی پنڈال میں منعقد رنگا رنگ پروگراموں سے بھرپور لطف اٹھایا۔
ضلع انتظامیہ کی جانب سے میلے میں ہر روز شام کے وقت ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اسی سلسلے میں گزشتہ رات دیر تک غیر ملکی سیاح ثقافتی پنڈال میں موجود رہے اور لوک گیتوں، روایتی رقص اور مختلف فنکارانہ پیشکشوں سے محظوظ ہوتے نظر ا?ئے۔
ثقافتی پروگراموں کے دوران غیر ملکی مہمانوں میں خاصا جوش و خروش دیکھا گیا۔ روایتی لباس میں ملبوس مقامی فنکاروں کی پرفارمنس نے انہیں بے حد متاثر کیا۔ اس موقع پر سیاحوں نے فنکاروں کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بھی لیں اور ان یادگار لمحات کو اپنے کیمروں میں محفوظ کیا۔