وزیراعلیٰ نے دیااسکولی طالبہ کی حادثاتی موت کی جانچ کا حکم

پٹنہ 22فروری (اسٹاف رپورٹر): وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مغربی چمپارن ضلع کے گورنمنٹ مڈل اسکول گوناہا میں کھانا بنانے کے دوران بچی کی موت کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس حادثے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ کی جانچ کیلئے ضلع کے سب سے سینئر انتظامی اور پولس افسران کو مشترکہ طور پر جائے حادثہ پر بھیجا گیا ہے۔ جانچ کے بعد قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے مہلوکہ کے اہل خاندان کو چار لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کابھی حکم دیا ہے۔