نوجوانوں کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں:نتیش

پٹنہ، 15جولائی (تاثیر بیورو): وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نوجوانوں کی ترقی کیلئے پابند عہد ہے۔کیونکہ نوجوانوں کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے ۔وزیراعلیٰ سنیچر کو ورلڈ اسکل ڈے کے موقع پر پٹنہ کے گیان بھون میں منعقدایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں نوجوانوں کی آبادی سب سے زیادہ ہے اور ملک کے اندر بہار میں سب سے زیادہ آبادی نوجوانوں کی ہے ۔ اس لئے ملک کی ترقی تبھی ممکن ہے ، جب نوجوان ترقی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں ان کی حکومت کے قیام کے ساتھ7 عزائم کو پورا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں سے 2 کاتعلق نوجوانوں سے ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ سات عزائم میں سے پہلا عزم ہے آرتھک حل، یوواؤں کو بل اس عزم کے پانچ اجزاء ہیں. انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے لئے طالب علموں کو کریڈٹ کارڈ فراہم کرائے جارہے ہیں۔ ریاست میں اعلی تعلیم کامجموعی تناسب 13 فیصد ہے جس میں اضافہ بے حد ضروری ہے ۔ ہمارے بیشترنوجوان غربت کی وجہ سے بارہویں سے آگے کی تعلیم حاصل نہیں کر پاتے ہیں ۔ بارہویں سے آگے کی تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو چار لاکھ روپے تک کا اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ فراہم کرایاجا رہا ہے ۔ اس کے لیے بینک سے معاہدہ کیا گیا ہے ۔ طالب علم کے کریڈٹ کارڈ کے تحت جا رہی قرض کی اصل رقم کے ساتھ سود کی بھی ضمانت ریاستی حکومت دے رہی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نوجوان قرض حاصل ہونے کے بعد مطمئن ہو کر آگے کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کا دوسرا جز ہے اپنی مددآپ کرنا ۔ جو نوجوان آگے نہیں پڑھنا چاہتے ہیں اور روزگار کی تلاش کر رہے ہیں، انہیں روزگار تلاش کرنے کے لئے متعدد مقامات پر جانا پڑتا ہے ۔ اس کے لیے انہیں ٹھہرنے اور کھانے پینے کا خرچ چاہیے لیکن غربت کی وجہ سے والدین ہر بار تعاون نہیں کر پاتے ہیں۔ ایسے 20 سے 25 سال کے نوجوانوں