شراب بندی پر میری لڑائی وزیراعلیٰ یوگی سے ہے، فیصلہ امت شاہ کے ہاتھ میں: وزیر راج بھر نے پھرکی بغاوت

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 03-May-2018

بلیا: سہیل دیو بھارتیہ سماجوادی پارٹی کے صدر اور اترپردیش میں کابینی وزیر اوم پرکاش راج بھر نے ایک بار پھر بغاوتی تیور دکھایا ہے۔ اس بار ریاست میں شراب بندیکے معاملے پر انہوں نے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف محاذ کھولا ہے۔

بلیا میں بدھ کو راج بھر نےرہاست میں شراب بندی کو لے کر اپنے ہی وزیراعلیٰ سے لڑائی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کی لڑائی وزیراعلیٰ سے ہے اور فیصلہ امت شاہ کرائیں گے۔ بلیا میں کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے وزیر نے رامائن کے لو کش معاملے کی مثال دیتے ہوئے خود کو لوکش بتایا  اور امت شاہ کو مہارشی بالمیکی، جنہوں نے لو کش اور بھگوان رام میں مصالحت کرائی تھی

راج بھر نے کہاکہ 20 مئی کو ضلع میں شراب بندی کو لے کر خواتین کا ایک بڑا احتجاج کیاجائے گا۔ انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ اس تحریک میں اگر کسی بھی جماعت نے ساتھ نہیں دیا تو وہ خواتین سے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹ کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کریں گے۔ وزیر نے کہاکہ ایوان میں 16 بار شراب بندی کو لے کر آواز اٹھائی، لیکن یوگی حکومت نے نہیں سنی۔ میں شراب بندی کو لے کر وزیراعلیٰ سے لرائی کا اعلان کرتا ہوں۔

انہوں نےکہا کہ وہ سرکار کو وارننگ نہیں دے رہے، بلکہ انہیں آئینہ دکھا رہے ہیں۔ کیونکہ شراب بندی عوام کامطالبہ ہے، جس بھی پارٹی نے اس کی حمایت نہیں کی، 2019 میں عوام سے اس  کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو بھی ان کی بات تسلیم کرنی پڑے گی۔

راج بھر نے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کو بالمیکی بتاتے ہوئے کہاکہ اب وہی مصالحت کرائیں گے۔ 20 تاریخ کو بلیا میںخواتین کے ذریعہ ایک بڑی تحریک کا آغاز ہوگا۔ وزیر نے سرکار سے سبھی علاقوں میں خواتین کے لئے 50 فیصد ریزرویشن دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 27 فیصدی اوبی سی ریزرویشن کی تقسیم ہی 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں جیت کی بنیاد ثابت ہوگی۔

راج بھر نے ریاست میں ہورہی عصمت دری کے واقعات کے لئے پولیس انتظامیہ کو ذمہ دارٹھہرایا۔ انہوں نے کہاکہ ابھی کچھ افسران اور ملازمین ایسے ہیں جو  ٹھیک سے کام نہیں کررہے ہیں۔ اگر وہ اپنا کام ٹھیک سے کرنے لگے تو بابا صاحب بھیم امبیڈکر کے ذریعہ آئین میں جو انتظام کیا گیا ہے، اس سے سب کچھ ٹھیک ہوسکتاہے