جموں و کشمیر میں پھر چلائی جائے گی دہشت گردوں کے خلاف مہم: راج ناتھ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 17-June-2018

نئی دہلی : مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں شدت ،پسندوں کے خلاف رمضان المبارک کے دوران معطل کارروائی کو آگے نہیں بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر بتایا کہ رمضان المبارک کے مہینے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف وادی میں سیکورٹی فورسز کی روکی گئی کارروائی کی مدت کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔ حکومت کے اس فیصلہ کے بعد جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی کارروائی اب پھر شروع ہو جائے گی۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف روکی گئی کارروائی کی چہار جانب تعریف و ستائش ہوئی۔ سیکورٹی فورسز نے رمضان المبارک کے دوران اونچی سطح پر اكساوے کے باوجود انتہائی صبر و ضبط سے کام کیا۔

حکومت نے کہا ہے کہ وہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی اور تشدد سے پاک ماحول بنانے کے لئے مکمل طور پر پابندعہد ہے۔