سکھ مخالف فسادات:سجن کمار کو سپریم کورٹ کا نوٹس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 06-July-2018

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے 1984کے سکھ مخالف فسادات سے متعلق معاملہ کے ملزم کانگریس لیڈر سجن کمار کو ملی پیشگی ضمانت کو چیلنج کرنے والی عرضی پر ان سے جواب طلب کیاہے ۔

جسٹس ارجن کمار سیکری اور جسٹس اشوک بھوشن کی ڈویژن بنچ نے پیشگی ضمانت کے خلاف خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی )کی عرضٰ پر جمعرات کو مسٹر کمار کو نوٹس جاری کرکے جوابی حلف نامہ دائر کرنے کوکہاہے ۔ایس آئی ٹی نے عدالت سے کہاکہ یہ 30سال پرانہ معاملہ ہے اور اب وقت آگیاہے کہ ان معاملوں کو جلد سے جلد نمٹایاجائے ۔سپریم کورٹ نے مسٹر کمار کے معاملہ میں دہلی ہائی کورٹ کے 200صفحات کے حکم پر حیرانی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ تو صرف 40سے 50صفحات میں ہوسکتاتھا۔

ایس آئی ٹی کی طرف سے پیش ہوئے ایڈیشنل سولیسیٹر جنرل نے دلیل دی کہ کانگریس لیڈرکی پشگی ضمانت منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے کہاتھا کہ معاملہ کی سماعت میں سبھی باتوں پر غورکیاجائیگا،لیکن آخر میں ناکافی ثبوت کی بات کہہ کر انھیں راحت دے دی گئی ۔انکی یہ دلیل سننے کے بعد بنچ نے نوٹس جاری کیا۔