پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس : تین طلاق سے متعلق بل پر سب کی نگاہیں مرکوز

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-July-2018

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس آج سے شروع ہوگیا ہے ۔ یہ اجلاس 18 جولائی سے 10 اگست تک چلے گا ۔ اس دوران لوک سبھا میں زیر التوا 8  بل اور چھ آرڈیننس پر بحث ہوگی ۔ اس کے علاوہ راجیہ سبھا میں بھی 40 بل پر بحث ہوسکتی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ بجٹ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ کا   کا کام کاج کا ہنگامہ کی وجہ سے ٹھپ ہوگیا تھا ۔ ایسے میں اس مرتبہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کیلئے یہ سیشن کافی مصروفیت والا رہنے کی توقع ہے ۔

تاہم اس مرتبہ سب کی نگاہیں تین طلاق سے متعلق بل پر مرکوز ہیں ۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ فوری تین طلاق کو ختم کئے جانے کے بعد مودی حکومت نے اس سے متعلق ایک پل پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا ، جو لوک سبھا میں منظور ہوچکا ہے ، مگر وہ راجیہ سبھا میں زیر التوا ہے ۔

مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا ہے کہ اگر کانگریس بل کو روکنے کی کوشش کرتی ہے تو بی جے پی خواتین ریزوریشن بل کی حمایت نہیں کرے گی ۔ تین طلاق سے متعلق بل کو لوک سبھا میں صوتی ووٹوں سے منظور کیا گیا تھا ، لیکن راجیہ سھا میں یہ بل پاس نہیں ہوسکا ۔ اپوزیشن اس بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پا بھیجنے کا مطالبہ کررہی ہے ۔

علاوہ ازیں اپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں سرکار کو گھیرنے کیلئے ایک مشترکہ حکمت عملی تیارکی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین کے الیکشن کیلئے بھی اتفاق رائے سے امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ راجیہ سبھا میں فی الحال بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے ، لیکن اس کے پاس واضح اکثریت نہیں ہے ۔ اپنی پسند کا نائب چیئرمین بنانے کیلئے اس کے پاس مطلوبہ اراکین نہیں ہیں ۔