اداکارہ پریٹی زنٹا کی فلمی دنیا میں واپسی کا خیرمقدم

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-July-2018

ممبئی ۔10اگست(یو این این) بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے اداکارہ پریٹی زنٹا کو فلمی دنیا میں واپسی پر ٹویٹر پرخوش آمدید کہاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ پریٹی زنٹا ’’بھیا جی سپرہٹ‘‘ سے فلمی دنیا میں واپس آرہی ہیں جو رواں سال 19اکتوبر کو ریلیزکی جارہی ہے‘جس پر فلمساز کرن جوہر نے انہیں فلمی دنیا میں واپس آنے پر خوش آمدید کہااور ٹویٹ میں لکھا کہ وہ آپ کو دوبارہ فلموں میں دیکھنے پر بے حد خوش ہیں۔میری خواہش ہے کہ آپ کی فلم ’’بھیا جی سپرہٹ ‘‘ کامیاب ہو۔