ممتا نےشکاگو خطاب کی 125 ویں سالگرہ پر وویکا نند کو کیا سلام

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 11-September-2018

 کلکتہ  : مغربی بنگال کی وزیر ِاعلیٰ ممتا بینرجی نے سوامی وویکا نند کے امریکہ کےشکاگومیں دھرم سنسد میں کئے گئے تاریخی خطاب کی 125 سالگرہ کے موقع پر انہیں سلام کیا ۔ ممتا بینر جی نے سوشل نیٹ ورکنگ پیج پر اپنی پوسٹ میں لیکھا ،’’ آج سوامی وویکا انند کے تاریخی خطاب کی 125 ویں سالگرہ ہے ۔آج ہی کے دن انہوں نے امریکہ کے شکاگو کی دھرم سنسد میں تاریخی خطاب کیا تھااُن کے عالمی بھا ئی چارے کا پیغام آج بھی زندہ ہے ،اعظیم سنت کو میرا سلام ‘‘۔

اس تاریخی موقع پر مغربی بنگال سرکار رام کرشن مشن کے تعاون سے ایک ہفتے کےپروگراموں کا اہتمام کر رہی ہے ۔وزیر اعلیٰ بینرجی آج بیلور مٹھ میں اس پروگرام کا افتتاح کریں گی ۔ پروگرام کے تحت سماجی عمارتوں اور اسکولوں میں سیمینار وں کا اہتمام کیا جائے گا اور موجودہ دور کے تناظر میں سوامی وویکا نند کے نظریات کے متعلق بتایا جا ئے گا ۔ممتا بینر جی مغربی بنگال کے اس ما یہ ناز سپوت کے نام پر کئی سکیموں اورمقامات کے ناموں کا اعلان کریں گی۔ریاستی سرکار نے سوامی وویکا نندکے نظر یےسے جڑے رام کرشن اورشاردا مشن کے اداروں کو خصوصی درجہ دیا ہے ۔