رنویر اور ورون ’انداز اپنا اپنا‘ میں نظر آئیں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 19-January-2019

ممبئی،(یواین آئی)اداکار رنویر سنگھ اور ورون دھون سپرہٹ فلم’انداز اپنا اپنا‘ کے ریمیک میں کام کرتے نظر آئیں گے۔سال 1994میں راج کمار سنتوشی نے سلمان خان اور عامر خان کو لے کر فلم ’انداز اپنا اپنا‘بنائی تھی۔فلم کے ریمیک یا سیکوئل کے سلسلے میں کافی وقت سے خبریں آرہی ہیں۔کہا جارہا ہے کہ اس فلم کو دوبارہ بنانے کی تیاری کی جارہی ہے،جس میں رنویر سنگھ اور ورون دھون ہوں گے۔اس ریمیک کو ونے سنہا اور پریتی سنہا پروڈیوس کررہے ہیں۔اس کے ریمیک کےلئے فلم سازوں نے رنویر سنگھ او رورون دھون سے رابطہ کیا ہے۔ونے اور پریتی سنہا’’انداز اپنا اپنا‘کو نئے سرےسے بنانے کی تیاری کررہے ہیں۔اس کی ہدایت راج کمار سنتوشی ہی کریں گے۔کہا جارہا ہے کہ فلم کے سلسلے میں ابھی زیادہ کچھ طے نہیں کیاگیا ہے،لیکن اتنا طے ہے کہ فلم ریمیک یا سیکوئل نہیں ہوگی،بلکہ یہ کچھ مختلف ہوگی۔فلم میں امر اور پریم کے کردار کےلئے رنویر اور ورون سے رابطہ کیاگیا ہے۔دونوں کافی اچھے دوست ہیں اور امید ہے کہ پردہ سیمیں پر ان کی یہ دوستی ان کے فلمی کرداروں میں خوبصورتی پیدا کرے گی۔