آدرش وکاس ودیالیہ نے منایا 32واں یوم تاسیس

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 18-February-2019

پٹنہ (مشتاق احمد)آدرش وکاس ودیالیہ محمد پور پھلواری شریف نے آج اپنا 32واں یوم تاسیس منایا ۔اس موقع پر اسکول انتظامیہ کی جانب سے اسکول کی حصولیابی اور سرگرمیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پراشوک کمار گپتا آئی پی ایس اور بہار کے سابق پولس ڈائرکٹر جنرل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔جبکہ مہمان اعزازی کی شکل میں عادری پٹنہ کے ڈائرکٹر سدیپ کمار پانڈے ،پریم یوتھ فائونڈیشن کے صدر پروفیسر پریم کمار بھی موجودتھے۔پروگرام کاافتتاح سدھا برگز نے کیا۔ یوم تاسیس کے موقع پراسکول کے بچوں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کر کے ہزاروں کی تعداد میں موجود بچے اور گارجین کا دل جیت لیا۔کلاس 6اور 7کے بچوں نے استقبالیہ گیت پیش کیا اس کے بعد 9کی انجلی ریا مینکا نے بھی نغمہ سرائی کر کے وہاں موجود ناظرین کو محظوظ کیا۔ کلاس 7 کی لڑکیاں ریا سونالی دویا اور ویشنوی نے اپنی اداکاری سے لوگوںکا دل جیت لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سدھا برگزنے اسکول کی جانب سے بچوں کو دی جارہی تعلیم پر خوشی کااظہار کیا اور کہا کہ اسکول نے کئی ایسے طلبا کو تیار کیا ہے جو آج ڈاکٹر اور انجیئرنگ کی پڑھائی کر کہ نہ صرف اسکول بلکہ اپنی ریاست کا بھی نام روشن کیا۔ اس سے پہلے اسکول کی پرنسپل پریمبدا اور ڈائرکٹر سنجے کمار اور ڈائرکٹر سنجے کمار کے ساتھ مہمانان خصوصی نے پروگرام کاآغاز شمع روشن کر کےکیا۔تقریب کے دوران جموں کشمیر میں شہید جوانوں کو دو منٹ خاموش رہکر خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔