ڈی ایم نے مثالی ضابطہ اخلاق کے متعلق کئی ہدایات دیئے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 26-March-2019

بتیا،(انیس الوریٰ)، مغربی چمپارن کے ڈی ایم وضلع الیکشن افسر ڈاکٹر نیلیش رام چندر دیوڑے کی صدارت میں سبھی سیاسی پارٹی کے رہنماؤں کی میٹنگ ضلع مجسٹریٹ کے دفتر میں منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں مختلف سیاسی پارٹی کے رہنماؤں کو ضابطہ اخلاق کے بارے میں تفصیل سے جانکاری دی گئی۔ اور سختی کے ساتھ ماڈر ضابطہ اخلاق پر ہدایت کرنے گذارش کی گئی۔ پارلیمانی انتخاب کے موقع پر سیاسی پارٹیوں کے ذریعہ استعمال میں لائے جانے کے سامان کے قیمت پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ڈی ایم ضابطہ اخلاق سے متعلق مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے سیاسی پارٹی سے ووٹنگ اور گنتی سے متعلق بیان بھی مانگے گئے۔ ڈی ایم نے صاف لفظوں میں کہا کہ مارڈل ضابطہ اخلاق کی بدنظمی سے کسی بھی صورت میںبرداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے سبھی سیاسی پارٹیوں سے اپنا تعاون دینے کی اپیل کی۔اس میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹراسسٹنٹ الیکشن افسر، چیف الیکشن افسر نوڈل افسر، موجود رہے۔