بے خوف جرائم پیشوں نے 4سگے بھائیوں کو گولی ماری،1 کی حالت نازک

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 20-May-2019

پٹنہ: راجدھانی پٹنہ میں بےخوف جرائم پیشوں نے اپنے مجرمانہ کرداروں کو ادا کیاہے۔ بے خوف جرائم پیشوں نے گھر میں گھس کر 4سگے بھائیوں کوگولی ماری ہے۔ واقعہ میں زخمی سبھی کو علاج کے لئے پی ایم سی ایچ میں داخل کرایاگیاہے جہاں ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ واقعہ کے سلسلے میں بتایاگیاہے کہ فتوحہ تھانہ میں چک سلطان پور گاؤں باشندہ سکندر رائے کے گھر میں گذشتہ رات بارات لوٹی تھی گھر میں جشن کا ماحول تھا ۔ گھر والوں کے لئے کھانا بن رہاتھا تبھی کچھ جرائم پیشے اچانک گھر میںد اخل ہوگئے اور گولی باری کردی۔ جرائم پیشوں نے سکندر رائے کے چاروں بیٹے پنٹو،آرون رنجیت اور روندر کو گولی ماردی۔ واقعہ میں سنگین توڑ سے زخمی چاروں بھائیوں کو علاج کے لئے پی ایم سی ایچ میں داخل کرایاگیاہے۔ جہاں ارون کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ اس واقعہ کے سلسلہ پنٹونے بتایاکہ صبح بارات لوٹی گھر پر کھانا بن رہاتھا تبھی پڑوسی ونود 10-15لوگوں کے آدھمکے ۔ آتے ہی فائرنگ شروع کردی ہے۔اس واقعہ میں چاروں بھائی زخمی ہوگئے ۔ ماں سروج دیوی کی اطلاع پر فتوحہ پولس گاؤں پہنچی اور معاملے کی چھان بین شروع کردی۔ پولس کی بھنک لگتے ہی سبھی جرائم پیشے فرار ہوگئے۔ پنٹو نے بتایاکہ کچھ دن پہلے ونود سے اس کی بحث ہوئی تھی اس کا بدلہ لینے کے لئےانہوں نے گھر پر حملہ کردیا۔ اس بیچ فتوحہ تھانہ انچارج نے بتایاکہ گھروالوں کے بیان پر پڑوسی پر معاملہ درج کیاگیاہے۔ معاملے کی چھان بین جاری ہے۔