سیف ناگا سادھو کے کردار میں نظر آئیں گے

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 22-May-2019

ممبئی،(یواین آئی)مشہور ادا کار سیف علی خان اپنی آنے والی فلم لال کپتان میں ناگاسادھو کے کردار میں نظر آئیں گے۔سیف علی خان نے نیٹ فلکس کی ویب سیریز سیکرڈ گیمس میں زبردست اداکاری سے لوگوں کا دل جیت لیاتھا۔اس دوران ان کی آنے والی فلم لال کپتان کا بھی ٹیزر سامنے آگیا ہے۔لال کپتان کو ایروز انٹرنیشنل اور آنند ایل رائے کی کلر ییلو پروڈکشن کے بینر کے تحت بنایا جارہا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ لال کپتان کی کہانی ڈرامہ،بدلا اور دھوکے پر مبنی ہے۔پوسٹر میں سیف کی آنکھوں میں کاجل لگی نظر آرہی ہے۔ان کے بال بھی سادھوؤں کی طرح بندھے ہیں۔ایروز انٹرنیشنل کے منیجنگ ڈائریکٹر سنیل للا نے کہا،سیف علی خان ایک زبردست اداکار ہیں اور فلم کی یہ اسکرپٹ ان کے اندر چھپے ہنر کو لوگوں کے سامنے لائےگی۔اس فلم میں ڈرامائی کردار ہیں اور اس کی کہانی بہت دلچسپ ہے۔فلم کی ہدایت نودیپ سنگھ نے کی ہے۔یہ فلم چھ ستمبر کو ریلیز ہوگی۔