مہنت گھاسی داس میوزیم کیمپس میں بنے گا’ثقافتی ہاٹ

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-May-2019

چھتیس گڑھ؍رائے پور(پریس ریلیز) راجدھانی رائے پور کے مہنت گھاسی داس میوز یم کیمپس میں’ثقافتی ہاٹ‘ بنے گا۔ وزیر ثقافت مسٹر تامردھوج ساہو نے آج میوزیم کیمپس کا معائنہ کر’ثقافتی ہاٹ‘ کیلئے کام کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت دیا۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ گڑھک لیوا سے متصل مقام پر چھتیس گڑھ کے دستکاری اور فنکاری کی مختلف اشیاء کی نمائش بشمول فروختگی کیلئے معقول تعداد میں نئے اسٹال بنانے کو کہا۔ وزیر ثقافت مسٹر ساہو نے کہا کہ راجدھانی رائے پور کے وسط’ثقافتی ہاٹ‘ کے ترقی یافتہ ہونے سے دیہی دستکاروں کی فنکاریوں کو اچھا بازار ملے گا۔ انہوں نے معائنہ کے دوران پورے کیمپس کو مزین کر اس کی صاف صفائی کر نے کی ہدایت دیا۔ انہوں نے میوز یم میں رکھی ہوئی قدیم مورتیوں کے رکھ رکھائو کی جانکاری لی اور ضروری ہدایات دیں۔ثقافت ڈائرکٹوریٹ میں تعینات افسران سے کام کاج کی جانکاری لی۔ انہوں نے محکمہ ثقافت کے کمشنر مسٹر انیل کمار ساہو سے محکمہ جاتی سیٹ اپ کے سلسلے میں بھی گفتگو کی۔