بہاربورڈنے امتحانات کا کلنڈر کیاجاری

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 13-June-2019

پٹنہ :بہار اسکول اکزامنیشن بورڈنےتعلیمی سیشن 2019-20میں منعقد ہونے والی سبھی امتحانات کا کیلنڈر جاری کردیاہے۔ بورڈ کی چیئرمین آنند کشور نے آج سالانکہ کلنڈر جاری کرتے ہوئے بتایاکہ بورڈ کے ذریعہ سال 2019-20کے امتحانات کا سالانہ کلنڈر جاری کیاگیاہے۔ اس کے تحت 2020 میں ہونے والے میٹرک -انٹر امتحان سمیت مختلف امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیاگیاہے۔ بہار میں میٹرک کاامتحان 17فروری سے 25فروری کے بیچ ہوگا۔ میٹرک کا فارم بھرنے کی تاریخ 2019.07.01سے 2019.07.10تک مقرر کی گئی ہے۔ جب کہ میٹرک کا پریکٹیکل امتحان 2020.01.20سے شروع ہوکر 2020.01.22تک چلے گا۔ وہیں انٹرامتحان 3فروری سے 13فروری تک ہوگا۔ اس امتحان کے لئے آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ 2019.06.26سے 2019.07.08تک مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ پریکٹیکل امتحان 2020.01.10سے 2020.01.21تک لئے جائیں گے۔ ڈی ایل ایڈکاامتحان 2020.05.26سے 2020.05.30تک منعقد ہوگا۔ سملتلا رہائشی اسکول پی ٹی امتحان 17اکتوبرکو منعقد کیاجائے گا۔ دراصل بہاربورڈ کے چیئرمین لگاتار بورڈ کو بہتر بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔وہ نقل سے پاک امتحان منعقد کرنے کے سلسلے میں ابتک کئی فیصلے لے چکے ہیں۔ اس بار انہوں نے 2020-2019کے امتحان کولے کر کلنڈرجاری کیاہے۔