مودی حکومت میں تباہی کے دہانے پر ہندوستان :ایس ڈی پی آئی

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 14-September-2019

بنگلور۔ ( پریس ریلیز)۔سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ریاست کرناٹک کا ریاستی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس حال ہی میں بنگلور میں واقع ریاستی ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ریاستی صدر الیا س محمد تمبے نے کی ۔ ریاست کرناٹک کے قومی انچارج اڈوکیٹ اشرف اجلاس میں شریک رہے ۔ اجلاس کے آغاز میں سینئر سیاسی سفارتکاراور انسانی حقوق کے کارکن مرحوم اے ۔کے ۔ سبیا کو خراج پیش کیا گیا۔ اجلاس میں قومی اور ریاستی سطح کے سماجی ، سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مندرجہ ذیل 5اہم قرار داد منظور کئے گئے ۔ 1)۔سیلاب متاثرین کو مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے بالکل نظر انداز کیا گیا ہے :-کرناٹک میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے ہزاروں افراد نے اپنے مکانات ، محنت سے جمع کئے گئے گھریلو سازو سامان، اثاثے اور زراعت وغیرہ کھو دیا۔ وز یر اعظم نریندر مودی نے ریاست کا دورہ کرنے کی زحمت میں بھی گوارا نہیں کی۔ ا سکے علاوہ سیلاب متاثرین کیلئے مرکزی حکومت کی طرف سے کچھ بھی فراہم نہیں گیا۔ جبکہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے ریا ست کرناٹک کو 50,000کروڑ روپئے کا نقصان ہوا ہے۔ ریاستی حکومت نے بھی غریبوں ، کسانوں، مزدوروں کی تکالیف کو نظر انداز کیا۔ ایس ڈی پی آئی ریاستی اور مرکزی حکومت کی اس لاپرواہی کی مذمت کرتی ہے اور سوال کرتی ہے کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جو پریشانیوں میں مبتلا افراد کی مدد کیلئے آگے نہیں آتی ہے جب انہیں حکومت کی مدد کی اشد ضرورت پڑجائے ۔ ایس ڈی پی آئی مطالبہ کرتی ہے کہ حکومتیں بے گھر افراد کی بازآبادکاری کرے اور ضرورت مند لوگوں کو معاوضہ فراہم کرے۔ 2)۔ نفرت کی سیاست سے جمہوریت خطرے میں ہے :-مرکزی بی جے پی حکومت کی طرف سے ملک کی جمہوریت کو شدید خطرہ لاحق ہے ۔ بی جے پی حکومت اس کے عوام مخالف پالیسیوں کی تنقید کرنے والوں او ر انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو سخت قوانین کا استعمال کرکے انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا انہیں جیل میں ڈال رہی ہے ۔ بی جے پی اپنے سیاسی مخالفین کو بھی سیاسی انتقام کے ذریعے پھنسا رہی ہے ۔ ایس ڈی پی آئی کا ماننا ہے کہ کسی بھی ملک کو نفرت ، انتقام، سازشوں اور بددیانتی کے ذریعے نہیں چلایا جاسکتا ہے ۔ اس سے لوگوں میں عدم تحفظ اور غم و غصہ پید ا ہوگا۔ ایس ڈی پی آئی حکومت کو انتباہ کرتی ہے کہ وہ نفرت کی سیاست اور انتقام کی سیاست بند کرے اور ان ہزاروں بے گناہوں کو جو بھارتی جیل میں بند ہیں انہیں رہا کیا جائے ۔