ہم مل کر کورونا وائرس سے لڑتے رہیں گے: مشرفی مرتضی

Taasir Urdu News Network | Dhaka (Bangladesh)  on 15-July-2020

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشرفی مرتضی کورونا سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ وہ 20 جون سے اس جان لیوا بیماری کی زد میں آنے کے بعد گھر میں ہی علاج کروارہے تھے۔ مرتضیٰ نے فیس بک پر کوروناسے صحت یاب ہونے کے بارے میں خود معلومات دی۔ انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ سب لوگ صحت مند ہوں گے۔ خدا کے فضل اور سب کی دعائوں سے میں اب کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکا ہوں۔ میں ان تمام لوگوں کا مشکور ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا اور میری صحت کے لئے تشویش کا اظہار کیا۔ میں گھر میں علاج کروا کر اس بیماری سے صحت یاب ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ جو لوگ اس سے متاثر ہیں ان کو مثبت رہنے کی ضرورت ہے۔ اللہ پر بھروسہ رکھیں اور احکام پر عمل کریں۔ ہم ایک ساتھ مل کر اس وائرس سے لڑتے رہیں گے۔ان کی اہلیہ ابھی تک اس بیماری سے ٹھیک نہیں ہوسکیں ہیں۔