میں سیاست میں کیر یئر بنانے نہیں آیا ہوں، خدمتِ خلق ہی سچّی عبادت ہے: زین العابدین

Taasir Urdu News Network | Uploaded on 25-August 2020

ٹھاکرگنج: (محمد محیط حسن رضا)، بہار کے سیمانچل کے خاص مسلم اکثریتی علاقہ کشن گنج ضلع کے کشن گنج، ٹھاکرگنج، بہادرگنج کا اسمبلی سیٹ بہت ہی ہاٹ سیٹ ثابت ہو سکتا ہے۔کیونکہ اا بار بہار اسمبلی انتخاب میں AIMIMکےقومی صدر اسدالدین اویسی نے بہار کے ہر سیٹ میں اپنی امیدوار میدان میں اتاڑنے کا علان کیا ہے۔ حلانکہ کشن گنج الوداعی الیکشن میںAIMIM کامیاب بھی ہوئ ہے۔ ہر طرف انتخابی موسم کا شور بپا ہے۔ مختلف پارٹیوں و آزاد امیدوار اپنے سیاسی دورے میں مصروف ہو گئے ہے۔ اسی کڑی میں AIMIMکے زین العابدین بھی اپنا سیاسی دورہ جاری رکھے ہیں۔گزشتہ روز ایک سیاسی دورہ میں انہوں نے مقامی صحافیوں س کہا کہ میرے 20نکاتی ایجنڈے میں تعلیم صحت خدمات، روزگار سر فہرست ہیں۔ آج ایک کروڑ دس لاکھ والی آبادی کے سیمانچل میں ایک بھی سرکاری میڈیکل کالج نہیں ہے۔نہ ہی کوئی ملٹی اسپیشلیٹی ہسپتال ہے۔ ہمارے معاشرے کے لوگ علاج کے لئے سلیگوڑی سےلیکر دہلی ممبئی ، چنئی ، حیدرآباد جاتے ہیں۔کوئ اپنا جمع شدہ سرمایہ خرچ کرتے ہیں ، کوئ اپنی زمین بیچ دیتے ہیں۔   اور جن کے پاس یہ دونوں نہیں ہوتے ہیں وہ علاج کی عدم موجودگی میں ہی دم توڑ جاتے ہیں۔ اگر پٹنہ میں ایمس تشکیل دی گئی ہے ، تو ریاستی حکومت کو بھی سیمانچل میں ایمس بنانا چاہئے۔  یا ہمارے لوگوں کے لئے ملٹی اسپیشلٹی ہسپتال کا انتظام کریں۔ایک کروڑ لوگوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ  ہم سیاست میں کیریئر بنانے نہیں آئے ہیں، ہمیں علاقے کی حالت زار پر بہت تشویش ہے،  چاہے وہ صحت کے میدان میں ہو یا تعلیم کے میدان میں۔ چاہے لاک ڈاؤن کا وقت ہو یا سیلاب کا وقت۔ عوامی نمائندوں کی عجلت انتہائی افسوسناک ہے, لہذا ، ذمہ دارعوام ہونے کی وجہ سے ، میں خود سیاست میں قدم رکھا ہوں۔  اور مجھے امید ہے کہ آپ ہمارے نیک مقصد کی حمایت کریں گے۔ اس موقع پر زین العابدین کے علاوہ سیکنڑوں عوام موجود تھے۔