انتخاب سے قبل قتل سے دہل اٹھا سمستی پور

Taasir Urdu News Network | Samastipur (Bihar) on 30-September-2020

سمستی پور: رات کے قریب 10 بجے شہر کے کاشی پور گرلس ہائی اسکول کا علاقہ گولیو ں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھا ۔ بے خوف جرائم پیشوں نے ٹھیکہ دار رنکو چودھری کو گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ دو بائیک پر سوار 4 جرائم پیشوں نے شہر کے پاش ایر یا کے جانے والے کاشی پور گرلس ہائی اسکول کے پاس واقع ٹھیکیدار رنکو چودھری کے گھر پر چڑھ کر اندھا دن گولی چلاکر ٹھیکیدار رنکو چودھری کو گولیوں سے چھلنی کر دیا ۔ جس سے موقع پر ہی انکی موت ہو گئی۔آپ کو بتا دیں کہ رنکو چودھر ی اپنے گھر کے بر آمدے پر ہی بیٹھے ہوئے تھےکے اچانک بائیک سوار جرائم پیشوں نے لگے ہوئے گریل گیٹ کے باہر سے ہی خود کار ہتھیار سے ان پر حملہ کر دیا ۔ قتل کے بعد سبھی جرائم پیشہ ہتھیا ر لہر اتے ہوئے آرام سے نکل گئے ۔ رنکو چودھری کو پندرہ سے زیادہ گولیا ں لگیں۔ اور انکی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ جانکاری کے مطابق رنکو چودھری کی ماں سبود چودھری پولس محکمہ میں سپاہی ہیں۔ اور وہ فی الحال سمستی پورڈویزنل جیل میں تعینات ہیں۔ پولس موقع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین میں مصروف ہیں۔ جرائم پیشوں کے بھاگنے کے سبھی ممکنہ راستوں کوسیل کر گشتی پولس ٹیم کوالرٹ کر دیا گیا ہے۔وہیں علاقہ میں دہشت کا ماحول بر قرار ہے۔