ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ چیلنجرز ٹرافی 2021 کا اختتام 21 فروری کو ہوگا

Taasir  Urdu  News  Network  |  Thakurganj  (Bihar)   on  19-February-2021

ٹھاکرگنج : تاریخی گاندھی میدان ،ٹھاکر گنج میں نیتا جی سبھاش چندر بوس جی کی یوم پیدائش کے موقع پرٹھاکر گنج کرکٹ کلب کے ذیر اہتمام منعقدہ نیو ایئر چیلنجرز کرکٹ ٹرافی کا گرینڈ فائنل میچ 21 فروری 2021 کو ہوگا۔ مذکورہ بالا باتیں ٹھاکر گنج کرکٹ کلب کے صدر کنہیا لال مہتو نے گاندھی میدان ٹھاکر گنج میں کلب کے ممبروں کی میٹنگ میں کیں۔ مسٹر مہتو نے کہا کہ فائنل میچ نکسل باڑی بنگال اور ادھیرہ الیون ٹھاکر گنج کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کلب کے صدر نے بتایا کہ فائنل میچ 21 فروری بروز اتوار صبح 10 بجے سے گاندھی میدان ٹھاکر گنج میں ہوگی۔ میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر بہار قانون ساز کونسل کے ممبر سہ ماتا گوجری میڈیکل کالج کشن گنج ڈائریکٹر ڈاکٹر دلیپ کمار جیسوال اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر آدتیہ پرکاش ہوں گے۔ساتھ ہی ٹھاکر گنج کے کھیلوں سے تعلق رکھنے والے معزز عوامی کارکن و سماجی کارکن شریک ہوں گے۔ اسی دوران ، صدر مسٹر مہتو نے کہا کہ 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی ہونے والا 2020 کا فائنل میچ 06 مارچ ، 2021 کو گاندھی میدان میں ٹی سی سی ٹھاکر گنج اور بورا گنج بنگال کے درمیان سنیچر کو کھیلا جائے گا۔ جس میں ضلع کشن گنج کے تمام ایم ایل اے مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود ہوں گے۔ کرکٹ کے فائنل سے قبل ثقافتی تقریبات ہوں گی۔ جسے قبائلی معاشرہ اپنی روایتی شکل میں پیش کریں گے۔ کرکٹ کلب کے صدر مسٹر مہتو نے کہا کہ گاندھی میدان کو دلہن کی طرح سجایا جارہا ہے۔ میٹنگ میں سکریٹری جہانگیر عالم ،سنجوجک امیت سنہا، شانتانو منڈل، روہت جیسوال، انیل ساہ، راکیش شریواستو، امرجیت چودھری، بٹو ساہ، پریم چودھری، گووند چودھری، روشن ساہ، راجو رائے، راجنارائن سنگھ ، سنجیو جھا، سنجیت داس، وشال چودھری، امتیاز علی، حیدر علی وغیرہ ممبران نے شرکت کی۔