یادوں کے جھرونکے سے: فخر زمان نے آج ہی ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری اننگز کھیلی

نئی دہلی ، 20 جولائی۔ پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے آج کا دن بہت یادگار دن ہے۔تین سال پہلے ،آج دہی ، 20 جولائی 2018 کو ، پاکستان نے زمبابوے کے خلاف اپنی ون ڈے کرکٹ تاریخ میں سب سے بڑا اسکور بنایا تھا۔ صرف یہی نہیں ، پاکستانی بلے باز فخر زمان نے بھی اس میچ میں اپنے کیریئر کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔پاکستان ٹیم جولائی 2018 میں زمبابوے کے دورے پر تھی۔ اس ٹور پر ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ بولاوایو میں کھیلا گیا۔ چوتھے ون ڈے میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم نے اس میچ میں 50 اوور میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 399 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔پاکستان کے اوپنرز امام الحق اور فخر زمان نے تباہی مچا دی۔
ایک طرف ، امام الحق نے 122 گیندوں میں 113 رنز بنائے۔ اسی دوران دوسرے اوپنر فخر زمان نے 156 گیندوں میں ناٹ آؤٹ210 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 24 چوکے شامل تھے۔ اس دوران ، فخر زمان نے 221 منٹ تک بیٹنگ کی اور انکا اسٹرائک ریٹ 134.61 رہا۔ اس کے ساتھ ہی فخر زمان نے سعید انور کا 21 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ سعید انور نے 1997 میں 194 رنز بنائے جو آج تک کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی سب سے زیادہ ون ڈے اننگز تھی۔
فخر زمان نے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔جواب میں زمبابوے کی ٹیم 42.4 اوورز میں صرف 155 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستانی اسپنر شاداب خان نے 4 وکٹیں لیں۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان 244 رنز کے فرق سے جیت گیا۔ رنز کے فرق سے یہ ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کی دوسری سب سے بڑی جیت ثابت ہوئی۔ رنز کے لحاظ سے ان کی سب سے بڑی جیت 2016 میں اس وقت ہوئی جب اس نے ایک اور کمزور ٹیم آئرلینڈ کو 255 رنز سے شکست دی۔