امید ہے کہ ہم آئی پی ایل کے بقیہ میچوں میں اپنی اچھی فارم جاری رکھیں گے: گل

شارجہ ، 12 اکتوبر ۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے اوپنر شبھمن گل نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ٹیم انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2021 کے بقیہ میچوں میں اپنی اچھی فارم جاری رکھے گی۔گل نے 18 گیندوں پر 29 رن کی اننگ کھیلی جس سے کے کے آرنے پیر کے روز ایلیمینیٹر میچ میں رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔میچ کے بعد ، گل نے کہا ، “ہمارے لیے بڑی جیت! جب ہم دوسرے مرحلے میں آ رہے تھے ،تو بہت سے لوگوں نے ہمارے پلے آف میں پہنچنیپر سوال اٹھایا تھا لیکن ہر ایک نے جس طرح کھیلا ہے وہ زبردست ہے اور امید ہے کہ ہم اچھی کارکردگی کو جاری رکھیں گے‘‘۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہندوستان میں کھیلے گئے پہلے لیگ میں اچھا نہیں کیا تھالیکن میں جانتا تھا کہ میں اچھی بلے بازی کر رہا تھا اور یہ صرف پچ پر وقت گزارنے کی بات تھی ، کوچ نے بھی یہی بات کہی تھی‘‘۔
بدھ کے روز دہلی کیپیٹلس (ڈی سی) کے خلاف اگلے میچ کے بارے میں ، گل نے کہا ، “دہلی واقعی ایک متوازن ٹیم ہے۔
جیسا کہ ہم اسے دیکھتے ہیں اور امید ہے کہ ہمارا ایک دلچسپ میچ ہوگا۔ یہاں ہم جانتے ہیں کہ اس وکٹ سے کیا امید کی جائے اور مجھے لگتا ہے کہ ابھی ہر کوئی پچ کے کھیل اور حالات کے مطابق ڈھل گیا ہے‘‘۔انہوں نے کہا ، “آر سی بی کے خلاف پہلا پاور پلے مکمل طور پر ہمارے خلاف تھا لیکن جس طرح ہم نے ورون اور سنی(سنیلنارائن‘کے ساتھ درمیانی اوورس میں بولنگ کی وہ لاجواب تھی ۔ دونوں نے اس دورن بہترین گیندبازی کی اور اہم وکٹیں حاصل کیں۔ جس سے ان پر دباؤ پڑا‘‘۔