غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 87.8 کروڑ ڈالر کم ہوکر 632.736 ارب ڈالرپر پہنچے

نئی دہلی، 15 جنوری۔ اومیکرون کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے درمیان 7 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 87.8 کروڑڈالر کم ہو کر 632.736 ارب ڈالر رہ گئے۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے جاری کردہ اعداد و شمار میں یہ معلومات دی ہے۔ریزرو بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اس سے قبل 31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 1.466 ارب ڈالر کم ہو کر 633.614 ارب ڈالر رہ گیا تھا جب کہ 3 ستمبر 2021 کو ختم ہونے والے ہفتے میں، غیر ملکی کرنسی کے ذخائر ریکارڈ642.453 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔آر بی آئی کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق، 7 جنوری کو ختم ہونے والے زیرجائزہ ہفتے میں ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ غیر ملکی کرنسی اثاثوں (ایف سی اے) میں کمی آناہے، جو کل ذخائر کا ایک اہم حصہ ہوتا ہے ۔ اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران ایف سی اے 49.7 کروڑ ڈالر کم ہوکر 569.392 ارب ڈالر رہ گیا۔ اس کے علاوہ اس عرصے کے دوران سونے کے ذخائر کی مالیت 36کروڑ ڈالر کم ہو کر 39.044 ارب ڈالر رہ گئی۔ قابل ذکر ہے کہ زیرجائزہ ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس خصوصی ڈرائنگ کے حقوق میں 1.6 کروڑ ڈالر کم ہو کر 19.098ارب ڈالر رہ گئے۔
وہیں آئی ایم ایف میں ملکی کرنسی کے ذخائر بھی0 5 لاکھ ڈالر کی کم ہوکر 5.202 ارب ڈالر رہ گئے۔ ڈالر میں ظاہر کیے جانے والے غیر ملکی کرنسی کے اثاثوں میں رکھے یورو، پاونڈ اورا ین جیسی غیر امریکی زرمبادلہ کی کمی اور اضافے کو بھی شامل کیا جاتا ہے ۔