علی نگر بیت المال کے ذریعہ اسلامی کوئز مقابلہ کا انعقاد

 

بچوں کو انعام اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

پٹنہ ۔۔ علی نگر بیت المال، پٹنہ کے ذریعہ مورخہ 26 جون کو علی نگر جامع مسجد میں اسلامی کوئز مقابلہ منعقد کیا گیا ۔ اس مقابلے میں  108 بچوں نے فارم جمع کیا تھا ، جس میں90 بچوں نے مقابلے میں حصہ لیا ۔ بچے خصوصی طور سے علی نگر اور اطراف سے تعلق رکھتے تھے۔۔ دور کے علاقوں سے مثلاً عالم گنج، سبزی باغ، سلطان گنج، ہارون نگر، پھلواری شریف وغیرہ سے بھی بچے کثیر تعداد میں حصہ لیا آور پورے جوش اور انہماک کے ساتھ پروگرام کے آخر تک موجود رہے۔۔  مہمان خصوصی، سراج احمد، سا بق آئی ایف ایس،  نے اپنے ہاتھوں سے بچوں کو انعامات سے نوازا۔
بچوں کو درجات کے  حساب سے تین کیٹگری، جونئیر بوائز، جونئیر گرلز اور کامن سینئر،  میں تقسیم کیا گیا ۔  تینوں کیٹگری میں پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام دیا گیا ۔سوالات بہت ہی ہائی ٹیک طریقے سے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ پوچھا گیا ۔انعام یافتگان کے نام حسب ذیل ہیں:۔ محمّد طاہر، عقیل حیدر، طو با ارشد، خدیجہ عادل، ابره خان، سید عیان ، عمار احمد ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ سبھی شرکاء کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اور ساٹھ ہی سیرت کی کتاب بطور تحفہ پیش کیا گیا ۔


محمّد ارشد سراج, پروگرام کے کوآرڈینیٹر ، نے اس تقریب کے سلسلے سے بتایا کہ علی نگر بیت ال مال ایک فلاحی ادارہ ہے۔ اس کوئز کا مقصد بچوں میں اسلامی معلومات کے اضافے کے لیے اُن کے اندر اسلامی بیداری كو فروغ دینا ہے۔۔اِس پروگرام میں محمد صابر خان، سیکرٹری، علی نگر ہاؤسنگ  سوسائٹی، ندیم احمد نجمی، بشارت خان، ثنا اللہ خان، اسسٹنٹ رجسٹرار، مولانا مظہر الحق یونیورسیٹی، سید محمد عادل ، ایڈوکیٹ محمد نوشاد عالم، صدر، پیس فاونڈیشن، توصیف ہادی، شکیب احمد، ڈاکٹر خورشید آفاق، شہزاد رشید، پرنسپل، ال حرا اسکول، وسی ارحمان  کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے اور خصوصی طور سے خواتین نے بچوں کی ہمت افزائی کی ۔تقریب کے آخر میں اس کوئز کو بہتر انداز میں انجام دینے کے لئے تمام رضاکاروں، ڈنرز اور شرکا کا شُکریہ ادا کیا گیا۔