آنجہانی رام چندر پاسوان نے ایم پی رہکر غیر جانبداری سے کی سماجی خدمت : راجندر پاسوان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی روہتاس یونٹ نے آج مقامی شیرشاہ مقبرہ پارک میں سابق ایم پی آنجہانی رام چندر پاسوان کی 61ویں یوم پیدائش منائی ۔ اس موقع پر آر ایل جے پی لیڈران نے ان کی تصویر پر گلپوشی کر انھیں عقیدت کا خراج پیش کیا ۔ پروگرام کوآرڈینیٹر اور ایل جے پی کے میڈیا انچارج و راشٹریہ لوک جن شکتی پارٹی روہتاس یونٹ کے ضلع ترجمان راجندر پاسوان کی قیادت میں سینئر نائب صدر اشوک کمار اے پی پی، رامبچن سنگھ نوٹری، ایڈوکیٹ سادھو چرن شرما، ٹاؤن صدر اروند کمار روی، چیف جنرل سکریٹری و خواتین سیل کی چیف ترجمان۔ کماری شکنتلا سنگھ، ایڈوکیٹ رینا کماری سکریٹری، رگھوونش شرما، کرشنا بہاری عرف تیج نارائن یادو ریاستی نائب صدر، اندراجل چوبے، رویندر یادو، سریندر پاسوان، جئے کشور یادو، گوتم رشی سمیت کئی لوگوں نے آنجہانی رام چندر پاسوان کو ان کی تصویر پر گلپوشی کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ موقع پر ضلعی ترجمان راجندر پاسوان نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنجہانی رام چندر پاسوان نے سن 1999 سے سن 2004 تک روسڑا کے، سن 2014 سے سن 2019 تک سمستی پور کے ایم پی کے طور پر رہکر ایمانداری دکھاتے ہوئے سماج کے ہر طبقہ کی غیر جانبداری کے ساتھ خدمت کی ہے لہذا ان کے تعاون کو کبھی فراموش ہی نہیں کیا جاسکتا ۔