رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کا پہلا لک سامنے آگیا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 1st Jan.

رنبیر کپور اور رشمیکا مندانا کی آنے والی فلم ‘اینیمل’ کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ اس فلم میں ترپتی ڈمری، انیل کپور اور بوبی دیول بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ فلم کے میکرز نے مداحوں کو نئے سال کا تحفہ دیتے ہوئے 31 دسمبر کی آدھی رات کو فلم سے اداکار رنبیر کپور کا پہلا لک جاری کیا ہے۔ فلم کے اس فرسٹ لک پوسٹر میں رنبیر کپور کا سائیڈ چہرہ نظر آ رہا ہے۔ خون آلود رنویر کے ہاتھ میں کلہاڑی ہے جس پر خون لگا ہواہے۔ رپورٹس کے مطابق فلم اینیمل ایک کرائم ڈرامہ فلم ہوگی۔ فلم رواں سال 11 اگست کو ریلیز ہوگی۔ بھوشن کمار اور کرشنا کمار کی ٹی سیریز، پرانے ریڈی وانگا کی بھدرکالی پکچرز اور مراد کھیتانی کے سین ون اسٹوڈیوز کے بینر تلے تیار ہونے والی اس فلم کی ہدایت کاری سندیپ ریڈی وانگا کررہے ہیں۔