اروندکجریوال اور آپ کارکنان کا لیفٹینٹ گورنر وی کی رہائش گاہ پر مظاہرہ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 16th Jan.

نئی دہلی،16جنوری: آج دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال کی قیادت میںعام آدمی پارٹی کے تمام ممبران اسمبلی نے لیفٹینٹ گورنر وی کے سکسینہ کی رہائش گاہ پر مارچ کیا اور ان پرحکومت معاملات میں دخل اندازی کا الزام لگایا۔دہلی حکومت نے کچھ اسکول ٹیچروں کو فن لینڈ ٹریننگ کے لئے بھیجنے کا فیصلہ کیاتھا لیکن لیفٹیننٹ گورنر نے ان کی اس تجویز کو مسترد کردیا اور کہا کہ حکومت کو اس سے پہلے اس پروگرام کی افادیت کے بارے میں کہنا چاہئے ۔ کل اروند کجریول نے کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر کویہ اختیار نہیںہے دہلی حکومت کے فیصلوں میں مداخلت کرے وہ کون ہوتے ہیں کہ استادوں کو فن لینڈ بنانے کے فیصلے کو رد کرسکے۔ مسٹر سکسینہ نے کہا کہ انہوں نے دہلی حکومت کو یہ ہدایت دی کہ وہ ملک میں جو اعلیٰ ترین تعلیمی ادارے ہیں ان میں ٹریننگ دینے کے بارے میں سوچے۔ لیکن وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمیں لیفٹیننٹ گورنر کے اس فیصلے پر دکھ ہے انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے واضح طورپر کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر دہلی حکومت کے فیصلوں کورد نہیں کرسکتے ہیں۔عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سوربھ بھردواج نے کہا کہ ہم نے اس مسئلے پر اسمبلی میں بحث کرنے کے لئے نوٹس دی اور لیفٹیننٹ گورنر کافیصلہ مداخلت ہے اور اسمبلی ممبران نے اتفاق رائے یہ کہا کہ ٹیچروں کو فن لینڈ ٹریننگ کے لئے بھیجنا چاہئے اس کے بعد بی جے پی اورآپ ممبران اسمبلی کے درمیان تکرار وبحث ہوئی اور اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا۔ پہلے دن اسمبلی سیشن کے پہلے ہی دن کئی بار اجلاس کو ملتوی کرنا پڑا۔ اوریہ اس بات کی نشاندہی کررہا ہے کہ معاملات سنگینی اختیار کررہا ہے۔