اسرائیلی سفارت خانے کے رہائشی کمپلیکس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو ماری گولی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Jan.

نئی دہلی،04 جنوری: اسرائیلی سفارتخانے کے رہائشی کمپلیکس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو گولی مار لی ہے۔ ہیڈ کانسٹیبل کی خودکشی سے ہلچل مچ گئی ہے۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل نے گھریلو وجوہات کی بنا پر یہ قدم اٹھایا۔ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔معلومات کے مطابق، بدھ کی صبح دہلی میں اسرائیل کے سفارت خانے میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب وہاں تعینات دہلی پولیس کے ایک کانسٹیبل نے خودکشی کر لی۔ جوان نے خود کی پستول سے گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ مرنے والے کی شناخت اشوک کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ اشوک کمار دہلی پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل کے طور پر کام کر رہے تھے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ دہلی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل اشوک کمار نے گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا۔