اناؤ میں سڑک حادثہ، چھ ہلاک

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Jan.

اناؤ، 23 جنوری : اترپردیش میں ضلع اناؤ کے اچل گنج تھانہ علاقے میں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر چھ لوگوں کی موت ہو گئی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ شنکر مینا نے پیر کو بتایا کہ یہ حادثہ
لکھنؤ-کانپور قومی شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب آزاد مارگ چوراہے کے قریب لکھنؤ کی طرف سے آنے والا ایک تیز رفتار ڈمپر سڑک کے کنارے کھڑے ایک بائک سوار کو روند دیا اور فرار ہونے کی کوشش میں ایک ماں بیٹی کوکچلتے ہوئے ایک کار پر الٹ گیا۔