بینونی (جنوبی افریقہ)،22 جنوری (ہ س)۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس میچز ہفتہ کو جنوبی افریقہ میں شروع ہوئے۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کی شروعات بہت خراب رہی۔ گروپ 1 میں ہندوستان کو آسٹریلیا کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی دعوت قبول کی اور پوری ٹیم 18.5 اوور میں صرف 87 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں آسٹریلیا نے 13.5 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔آسٹریلیا کی سینا جنجر نے سب سے زیادہ 13 رن کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں لیکن 12 رن کے عوض دو اہم وکٹیں لینے والی ملی النگ ورتھ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی خواتین کے انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر سکس راؤنڈ میں دھوم مچادی تھی۔ شفالی ورما کی قیادت والی ہندوستانی ٹیم نے اپنے گروپ مرحلے کے تمام مقابلے جیت کر سپر سکس راؤنڈ میں انٹری کی۔