Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Jan.
میلبورن ،21جنوری:آسٹریلیا ویمنز ٹیم نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں101 رن سے ہرا کر سیریز 0-3 سے جیت لی۔میڈیا رپورٹوں کے مطابق سڈنی میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آسٹریلین ویمن ٹیم نے 50 اوور میں 9 وکٹوں پر 336 رن بنائے تھے۔ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم 7 وکٹ پر 235 رن بنا سکی۔ آسٹریلوی پلیئر بیتھ مونی نے 133 جبکہ میگ لیننگ 72 اور تاہلیا میگرا نے 30 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3، ندا ڈار اور ڈیانا بیگ نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔