کمل ناتھ نے وزیر اعلیٰ کو بجلی ملازمین کے مسائل کے حل کے مطالبے کو لیکر لکھا خط

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 21st Jan.

بھوپال، 21 جنوری:سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے ریاستی صدر کمل ناتھ نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو ایک خط لکھ کر ریاست کے تمام زمروں میں کام کرنے والے بجلی کارکنوں اور بجلی کمپنیوں کے ملازمین کے مسائل کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے۔کمل ناتھ نے آؤٹ سورس بجلی ملازمین کے انضمام، تنخواہ میں اضافہ، 20 لاکھ روپے کا ایکسیڈنٹ انشورنس کرائے جانے، کانٹریکٹ ورکرز کو ریگولرائز کرنے، ورکنگ ورکرز کو زیر التواء￿ فوائد کی ادائیگی، ورکنگ ورکرز اور پنشنرز کے لیے کیش لیس میڈیکل کلیم پالیسی، مہنگائی الاؤنس اور دیگر مطالبات کا ذکر خط میں کیا ہے۔
کمل ناتھ نے وزیر اعلیٰ کو تحریر کردہ خط میں کہا ہیکہ ان زمروں کے ملازمین کے نمائندہ وفد کے ذریعہ مذکورہ مطالبات کو لیکر سابقہ میں تحریک کیا گیا، جو حکومت کی یقین دہانی کے بعد ملتوی کر دیا گیا تھا۔ لیکن حکومت کی جانب سے کوئی تسلی بخش فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ زمرہ کے ملازمین 21 جنوری سے غیر معینہ مدت کے لیے کام کا بائیکاٹ کر کے دوبارہ احتجاج کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بجلی کارکنوں کی خدمات ضروری خدمات کے تحت ہیں اور ریاست کے بجلی کے نظام میں ان کا اہم حصہ ہے۔ الیکٹریکل ورکرز کی جانب سے سروس کنڈیشنز اور مراعات کے حوالے سے مطالبات کیے جا رہے ہیں جن پر ہمدردی سے غور کرتے ہوئے فیصلہ کیا جانا چاہئے۔