Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Jan.
تہران ،14جنوری:ایران کے سابق نائب صدر وزیر علی رضا اکبری کو جاسوسی کے الزام میں آج صبح سویرے پھانسی دی گئی۔ایران کی ایک عدالت نے مسٹر اکبری کو برطانیہ کے لئے جاسوسی کے الزام میں سزا دی گئی۔ اس کے علاوہ ان پر یہ بھی الزام ہے کہ ایران کے ایٹمی سائنسدا ں محسن فخر زاد کے قتل میںبھی اہم رول ادا کیا۔ انہیں2019میں گرفتار کیاگیا اوردودن پہلے پھانسی کی سزا سنائی گئی۔مسٹر اکبری سابق صدرمحمد ختامی کے دور میں نائب وزیر تھے اور ان پر یہ بھی الزام تھا کہ وہ بڑے بڑے اسکینڈلوں میں ملوث تھا۔ ایران کی عدالت نے کہا کہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی6کیلئے کام کررہے تھے اوران کو حساس تنصیبات کے بارے میں اطلاعات فراہم کررہا تھا۔ وہ ایجنسی کا ملازم بھی تھامسٹر اکبری نے اپنی سزائے موت کے خلاف رحم کی درخواست کی تھی لیکن اسے مسترد کردیاگیا۔