ایمرجنسی سگنل جاری ہونے کے بعد مسافر طیارے کی بحفاظت لینڈنگ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 18th Jan.

سڈنی، 18 جنوری : آسٹریلوی ایئر لائن کی پرواز سے ایمرجنسی سگنل’مے ڈے‘ جاری کردیا گیا تاہم پرواز نے سڈنی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرلی۔ نیوزی لینڈ سے آنے والی پرواز نے ایمرجنسی سگنل مے ڈے جاری کیا تھا۔ایمرجنسی سگنل جاری ہونے کے بعد سڈنی ایئرپورٹ پر ہائی الرٹ کردیا گیا تھا۔لینڈنگ سے ایک گھنٹہ قبل پائلٹ نے جہاز کے انجن میں خرابی محسوس ہونے پر ایمرجنسی سگنل جاری کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق پرواز میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔