بابر اعظم کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Jan.

لندن، 4جنوری :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم تیسرے نمبر پر چلے گئے۔ٹیسٹ فارمیٹ میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کی پہلی اور اسٹیو اسمتھ کی دوسری پوزیشن ہے۔آئی سی سی رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دو درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔امام الحق رینکنگ میں تین درجے ترقی کے بعد 34 ویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ عبداللہ شفیق کی رینکنگ میں 11 درجے تنزلی ہوئی اور وہ 37 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ٹیسٹ فارمیٹ کے بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔آئی سی سی رینکنگ میںانڈیا کے جس پریت بمرا تیسرے، روی چندرن ایشون چوتھے اور اولی رابن سن پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا 3 درجے تنزلی کے بعد چھٹے، جبکہ شاہین آفریدی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔وہیںآئی سی سی ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں انڈیاکے رویندرجڈیجہ کا پہلا نمبر ہے۔