بلجیم ہاکی ٹیم کی کامیابیوں کا سہرا ویڈیو اینالسٹ ایمیلی کالڈرون کے سربندھا

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Jan.

لندن ،23جنوری :غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں جاری ورلڈ کپ میں بلجیم ہاکی ٹیم کی کامیابیوں میں ان کی ویڈیو اینالسٹ ایمیلی کالڈرون کا ہاتھ ہے۔ایمیلی کالڈرون پینلٹی کارنر کی ویڈیوز کا تجزیہ کرنے کی مہارت رکھنے میں مقبول ہیں ۔ ورلڈ کپ میں آٹھ پینلٹی کارنرز پر بلجیم کیخلاف کوئی گول نہیں ہوا۔ایمیلی کالڈرون نے 2018 ورلڈ کپ میں کوچ شین میکلیوڈ کی معاونت کی، پھر ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے سفر میں بھی ٹیم کے ساتھ تھیں اور اب کوچ مائیکل وین دین ہیوول کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ایمیلی کالڈرون کا کہنا ہے کہ وہ میچ کے دوران تصاویر کوچ کو بھجوا دیتی ہیں ،جنہیں دیکھ کر کوچ اپنی حکمت عملی بناتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ گول کیپر کے ساتھ بہت کام کرتی ہیں، انہیں جو چاہیے ہوتا ہے وہ ویڈیوز انہیں دیتی ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں کوچز کے ساتھ مل کر بڑی تیزی سے فیصلے کرنے ہوتے ہیں اور پینلٹی کارنر ،گولز ،شوٹ آؤٹ اور انفرادی مہارت کا سالانہ ڈیٹا بیس تیار کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔واضح رہے کہ دفاعی چمپئن بلجیم نے کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔