Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 14th Jan.
نئی دہلی ،14جنوری:کانگریس کے ممبر پارلیمنٹ سنتوش سنگھ چودھری آج راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے دوران انتقال کرگئے وہ 76برس کے تھے وہ جالندھر پارلیمانی حلقے سے پچھلے انتخابات میں منتخب کئے گئے تھے ۔ سنتو ش سنگھ راہل گاندھی کے ساتھ فلور علاقے میںپیدل مارچ کررہے تھے اور اس دوران وہ گر پڑے۔ انہیں پھگوارہ کے مقامی اسپتال میں داخل کرایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ راہل گاندھی اپنی یاترا چھوڑ کراسپتال پہنچے اور وہاں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔کچھ دیر کے لئے یاترا کو معطل کردیاگیا۔ وزیراعظم نے بھی ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ سنتوش سنگھ چودھری کی آخری رسومات کل انجام دی جائے گی۔ کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ ان کی موت سے پارٹی کو بہت دھچکا لگا ہے۔ اور انہوں نے ان کی آتما کے لئے شانتی کی دعا کی۔ کانگریس کے دوسرے رہنمائوں نے بھی ان کی موت پردکھ کا اظہار کیا جبکہ لوک سبھا کے اسپیکر اور پنجاب کے وزیراعلیٰ نے بھی آنجہانی چودھری کی موت پر دکھ کر اظہار کیا۔ ان کے والد بھی ممبر اسمبلی رہے ہیں۔