ترک صدر کا14 مئی کو عام انتخابات کا اعلان

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Jan.

انقرہ، 23 جنوری:ترک صدر رجب طیب اردوان نے 14 مئی کو عام انتخابات کا اعلان کردیا ہے۔ ترک صدر نے برسا میں نوجوانوں سے خطاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔ترک صدر کا کہنا ہے کہ خدا کے شکرگزار ہیں کہ پہلی بار ووٹ ڈالنیکے اہل نوجوان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ واضح رہے کہ ترکیہ میں انتخابات مقررہ وقت سے ایک ماہ قبل کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔دو دہائیوں سے برسر اقتدار ترک صدر کو انتخابات میں سخت امتحان کا سامنا ہوگا۔ رائیعامہ کے جائزوں کے مطابق ترکیہ میں پارلیمانی و صدارتی انتخابات سخت ہوں گے.