خلاباز والٹر کننگھم 90سال کی عمر میں انتقال کرگئے

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 5th Jan.

واشنگٹن،05 جنوری: اپالو سیون میں پہلی مرتبہ خلا میں انسان بھیجنے جانے کیمشن میں شامل خلاباز والٹر کننگھم 90سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ناسا سے تعلق رکھنے والے امریکی خلا باز والٹر کننگھم اپالو پروگرام 7 کا حصہ تھے جنہوں نے 1968 میں خلا میں 11 دن کا کامیاب مشن کیا اور انہیں خلا سے ٹی وی پر براہ راست نشریات پر ایمی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔والٹر کننگھم نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں اپالو 11 کے چاند پر اترنے کی راہ ہموار کی۔ناسا کی جانب سے والٹر کی موت کی تصدیق کی گئی ہے اور جاری کردہ بیان میں کہا کہ والٹر نے ہمارے چاند پر اترنے کے کامیاب پروگرام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔