دہلی سے پیرس جارہے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 4th Jan.

نئی دہلی،4جنوری:ایئر انڈیا کی پرواز نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ یہ فلائٹ دہلی سے پیرس جا رہی تھی۔ ایئر انڈیا کی پرواز AI143 کو فلیپ کے مسائل کی اطلاع ملنے کے بعد واپس بلایا گیا۔ دہلی ہوائی اڈے پر تقریباً 231 مسافروں کے ساتھ طیارے کی محفوظ لینڈنگ ہوئی۔سی آئی ایس ایف ذرائع کے مطابق تمام طیارے اور مسافر محفوظ ہیں۔ ہنگامی لینڈنگ کے لیے دہلی ایئرپورٹ پر مکمل انتظامات کیے گئے تھے۔ دہلی کے اسپتال اور فائر ڈپارٹمنٹ کو بھی الرٹ کردیا گیا۔دریں اثناء یہاں یہ بھی ذکر کیا جا سکتا ہے کہ رائے پور میں خرابی کی وجہ سے انڈیگو کی پرواز آئی جی او 6687 احمد آباد-رائے پور کو رات 12.37 بجے بھونیشور کی طرف موڑ دیا گیا تھا۔ فلائٹ اے آئی سی 651 ممبئی-رائے پور کو 11.53 بجے ناگپور کی طرف موڑ دیا گیا۔