رام جنم بھومی کے مہنت نے بھارت جوڑو یاترا کی پور ی حمایت کی

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 3rd Jan.

ایودھیا ،3 جنوری:رام جنم بھومی مندری کے پجاری اچاریہ ستیندر داس نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کی حمایت کی اور کہا کہ اس یاترا کا مقصد لوگوں کے دلوں کو جوڑنا ہے۔ پجاری نے اپنے ایک خط میں کہا کہ وہ اس یاترا کی پوری حمایت کررہے ہیں۔کیونکہ اس کا مقصد ملک کو جوڑنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناساز گار صحت کی وجہ سے میں اس یاترا میںشامل نہیں ہوسکتا لیکن میں آپ کیلئے نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔مجھے پوری امید ہے کہ آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہوںگے۔ اچاریہ ستیندر داس نے کہا کہ راہل گاندھی کی یہ یاترا ایک نیک کے لئے ہے اور یہ لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ بھگوان رام انہیں اپنے مقصد میں کامیابی عطا کرے۔ راہل گاندھی نے ستمبر میں بھارت جوڑو یاترا شروع کی اور اب تک تین ہزار کلو میٹر سے زیادہ سفر مکمل کیا ہے۔ آج راہل گاندھی نے اپنے دوسرے مرحلے میں یہ یاترا لونی غازی آباد سے شروع کی ۔راہل گاندھی نے یہ یاترا آج کشمیری گیٹ کے ہنومان مندر سے شروع کی اور آئوٹر رنگ روڈ ہوتے ہوئے یہ اترپردیش میںداخل ہوںگے۔پولیس کی بھاری فورس تعینات کی گئی ہے۔ اس یاترا میںکانگریس کے سینئر رہنما جے پرکاش اگروال نے بھی شمولیت کی اس کے علاوہ پرینکا گاندھی بھی اس میں شامل ہوںگی۔