راہل اور اتھیا شیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ، مخصوص لوگوں کی شرکت

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 23rd Jan.

ممبئی ،23جنوری : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سٹار اوپنر اور وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل اور بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ طویل عرصے سے دونوں کی باہمی دوستی تھی ۔ دونوں نے ممبئی میں سات چکر لگاکر ساتھ مرنے جینے کی قسم کھائی۔ راہل اور اتھیا کی شادی میں فقط بہت ہی قریبی لوگوں نے شرکت کی۔ تاہم چند روز بعد ایک شاندار استقبالیہ دیا جائے گا، جس میں تقریباً 3000 افراد کی شرکت کا امکان ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس کے مالک سنجیو گوئنکا، مینٹور گوتم گمبھیر اور فاسٹ بولر ورون آرون نے کے ایل راہل اور اتھیا شیٹی کی شادی میں شرکت کی۔ وہیں نیوزی لینڈ سیریز کی وجہ سے روہت شرما، اور وراٹ کوہلی جیسے کرکٹرز شادی میں شرکت نہیں کر سکے۔ خیال رہے کہ شادی کے بعد کے ایل راہل اور اتھیا شیٹی ہنی مون پر نہیں جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس میں ایسی معلومات سامنے آئی ہیں۔ دراصل دونوں کا شیڈول اس وقت کافی بھرا ہوا ہے، ایسے میں شادی کے بعد دونوں اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہو جائیں گے۔