رشڑا میں ٣١واں میلہ کا افتتاح، راجہ رام موہن اور ستیہ جیت رائے کو خراج عقیدت

Taasir Urdu News Network – Syed M Hassan 8th Jan.

ہگلی8/جنوری ( محمد شبیب عالم ) رشڑا میلہ قومی یکجہتی کی مثال ہے اس میلے میں کافی تعداد میں ہندو مسلم عیسائی برداری کے لوگ ایک جگہ دیکھے جاتے ہیں ۔ 31 واں رشڑا میلہ کا افتتاح مقامی ایم پی کلیان بنرجی کے ہاتھوں ہوا ۔ اس افتتاحی تقریب میں انکے علاوہ مہمان خصوصی کے طور پر مقامی ایم ایل اے ڈاکٹر سدپتو رائے ، شیرامپور میونسپلٹی کے چیئرمین گردھاری ساہا ، پپوسنگھ کاؤنسلر ۔ وہیں رشڑا میونسپلٹی کے چیئرمین وجے ساگر مشرا نائب چیئرمین زاہد حسن خان اور رشڑا میونسپلٹی کے کئی کاؤنسلر ، ترنمول کارکنان اور حامی ۔ اس میلہ کا اصل مقصد قومی یکجہتی ، ہم آہنگی ، امن و آپسی ہمدردی بھی ہے ۔ یہ میلے راجہ رام مون، ستیہ جیت رائے سے لیکر لتا منگیشکر، سندھیا مکھوپادھیا، سومترا چٹرجی، نرملا مشرا کو خراج عقیدت کے طور پر بھی منعقد کی جارہی ہے ۔ اس افتتاحی تقریب میں ایم پی کلیان بنرجی نے کئی اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا ۔ رشڑا میونسپلٹی کے چیئرمین وجے ساگر مشرا نے کہا کہ اس میلہ میں دہلی ، ممبئی ، چینئی ، کولکاتا کے اعلیٰ معیار کے گلوکار موشیقی کار ، گلوکارہ تشریف لائیں گے ۔ انہوں نے اور کہا کہ رشڑا دراصل منی انڈیا ہے ہم اس میلے کا انعقاد اس وقت کررہے ہیں جب ہمارے ملک میں قومی یکجہتی، امن بھائی چارگی کی ضرورت ہے ۔ اس میلے میں مشہور گلوکارہ اکریتی ککڑ، شوبو لکشمی ، پرمیتا ہلدار، انکے علاوہ درجنوں ممتاز میوزک ، فنکار حصہ لینگے ۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی میلے کے دوران قوالی ، مشاعرہ بھی ہوگا ۔ میلے میں داخلہ بھی بالکل معمولی رقم پانچ روپئے رکھی گئی ہے ۔ تین سو سے زائد اسٹال لگائے جارہے ہیں۔ کھانے پینے سے لیکر کپڑے اور مختلف اقسام کے اسٹال لگائے گئے ہیں ۔ سیکوریٹی کا بھی سخت بندوبست کی گئی ہے ۔ چاروں جانب سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں ۔ یہ میلہ سات جنوری سے شروع ہوکر 18 جنوری تک جاری رہے گا۔